افغانستان سے دہشتگردوں کا حملہ، پاک فوج کے 3 جوان شہید، پاکستان کی افغان سرزمین استعمال ہونے کی مذمت
bbc news urdu نے Tuesday، 13 September 2022 کو شائع کیا.
راولپنڈی : دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہوگئے، جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا. پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق واقعہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں پیش آیا جہاں سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہوگئے۔ شہید جوانوں میں نائیک محمد رحمان، نائیک معویز خان اور سپاہی عرفان اللہ شامل ہیں. آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس سے دہشتگردوں کا بھاری جانی نقصان ہوا. آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشتگردوں کی جانب سے افغان سر زمین استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے، پاکستان توقع کرتا ہے افغان حکومت مستقبل میں ایسی کارروائیوں کی اجازت نہیں دےگی.
ٹیگز:-








































Visit Today : 107
Visit Yesterday : 497
This Month : 1140
This Year : 64859
Total Visit : 169847
Hits Today : 372
Total Hits : 882448
Who's Online : 5




















