آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر عمران خان کا بیان، شاہد خاقان عباسی کا ردِ عمل آگیا
bbc news urdu نے Monday، 12 September 2022 کو شائع کیا.
اسلام آباد: آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے عمران خان کے بیان پر مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کیا عمران خان کی سیاست اس کے گرد گھومتی ہے کہ آرمی چیف کون ہوگا ؟ انہیں چاہیےکہ وہ آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر ذاتی مفاد کے لیے سرکس بازی بند کریں۔ اپنے ایک بیان میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کیا عمران خان کےکہنے کا مطلب ہے کہ پاکستانی فوج میں کوئی بھی لیفٹیننٹ جنرل آرمی چیف بننے کا اہل نہیں ؟ کیا عمران خان نے آئین پڑھا ہے؟ آرمی چیف کی تعیناتی وزیر اعظم کا صوابدیدی اختیار ہے۔ خیال رہے کہ اپنے ایک انٹرویو کے دوران عمران خان نے کہا تھا کہ فری اینڈ فیئر الیکشن کروائے جائیں جس کے نتیجے میں ایک نئی حکومت آئے اور وہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کرے۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 79
Visit Yesterday : 497
This Month : 1112
This Year : 64831
Total Visit : 169819
Hits Today : 213
Total Hits : 882289
Who's Online : 3




















