امریکا کا پاکستان میں سیلاب زدگان کیلیے مزید 2 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان
www.bbcnewshd.com نے Monday، 12 September 2022 کو شائع کیا.
واشنگٹن: امریکی حکومت نے پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے مزید 2 کروڑ ڈالر امداد کی منظوری دیدی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیوسٹن میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے رکن پارلیمان شیلا جیکسن نے خطاب کیا اور شہریوں میں دل کھول کر عطیات دیئے۔رکن کانگریس شیلا جیکسن لی نے اپنے دورۂ پاکستان سے متعلق بتایا کہ سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے اور متاثرین کو بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں۔ دورے کے بعد اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کی جس کی بنیاد پر پاکستان کو مزید 20 ملین ڈالرز امداد کی منظوری دے دی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جوبائیڈن حکومت پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 3 کروڑ ڈالرز کی امداد کا اعلان کیا تھا اور اب مزید 2 کروڑ ڈالر کی امداد کی بھی منظوری دیدی گئی۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 463
Visit Yesterday : 536
This Month : 999
This Year : 64718
Total Visit : 169706
Hits Today : 5811
Total Hits : 881524
Who's Online : 9




















