بھارت سے تجارت شروع کرنے کے بعد اب یہ اسرائیل کی طرف بڑھیں گے، شیخ رشید
راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارت سے تجارت شروع کرنے کے بعد اب یہ اسرائیل کی طرف بڑھیں گے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کاقرضہ منظور ہوا ہے، کوئی جیک پاٹ نہیں لگا۔اس قرض کی واپسی قوم نےکرنی ہے۔20سے زیادہ مرتبہ لیے جانے والے قرض پر، جسے قوم نے ادا کرنا ہے، وزرا شادیانے بجارہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ پانی کاریلہ سڑکوں سے گزرنے کے بعد عوام کاریلہ سڑکوں پرآئےگا۔کروڑوں افرادکی بقا کی جنگ میں سیاست دان اب بھی دست وگریباں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ستمبرستمگرہوگا۔بھارت سے تجارت شروع کرنےکے بعداب یہ اسرائیل کی طرف بڑھیں گے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ سفیدپوش ہی نہیں،صاحب حیثیت بھی بجلی کےبل ادانہیں کر پا رہا۔سیلاب سے مری قوم آسمان کی طرف دیکھ رہی ہے۔سیلاب کے بعد غذائی قلت اور وبائی بحران آئےگا۔عمران خان کی طرح حکمران بھی ٹیلی تھون کرائیں تاکہ ان کی مقبولیت کاپتا چل سکے۔





































Visit Today : 209
Visit Yesterday : 509
This Month : 1751
This Year : 65470
Total Visit : 170458
Hits Today : 856
Total Hits : 887449
Who's Online : 11





















