بہاولپور( نمائندہ خصوصی )تحریک کے جانباز بارش و سیلاب سے متاثرہ عوام کی کھلے دل سے امداد کو یقینی بنایا جائے۔خیرپور ٹامیوالی کے سینیئر صحافی عبدالرازق وسیم کی وفات پر مُونس ہاؤس پر منعقدہ تعزیتی اجلاس میں مرحوم کی صحافتی،سیاسی،سماجی اور اخلاقی کردار کو سراہا گیا ان خیالات کا اظہار متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کے مقامی صوبائی اور مرکزی عہدیداروں نے عہد کیا ہے کہ وہ بارش و سیلاب سے متاثرہ عوام کے ساتھ دامہِ دُرمے اور سُخنے امداد جاری رکھیں گے۔اس موقع پر مرکزی صدر قاری مونس بلوچ اور دیگر عہدیداروں نے خیرپور ٹامیوالی کے سینیئر صحافی عبدالرازق وسیم مرحوم کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے دعاکی کہ اللّٰه تعالیٰ مرحوم کی مرقد کو کشادہ اور منور فرماتے ہوئے انہیں جنت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے۔تحریک کے عہدیداروں نے مرحوم کے اکلوتے فرزند اور خاندان کے دیگر تمام افراد کو اس داغِ جدائی کا صدمہ برداشت کرنے کی صبر و جمیل کے ساتھ ہمت عطا فرمائے آمین۔