اماراتی حکام کا آرمی چیف سے رابطہ؛ 20 امدادی طیارے بھیجنے کی یقین دہانی
www.bbcnewshd.com نے Tuesday، 30 August 2022 کو شائع کیا.
اسلام آباد: اماراتی حکام نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو پاکستان کے سیلاب زدگان کی ریلیف اور بحالی کیلئے مزید طیارے بھیجنے کی یقین دہانی کروا دی۔ متحدہ عرب امارات کے حکام نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رابطہ کرکے سیلاب متاثرین کی ریلیف اور بحالی کیلئے امدادی سامان سے بھرے 20 طیارے بھیجنے کی یقین دہانی کروا دی۔متحدہ عرب امارات نے کی جانب سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ گزشتہ روز پاکستان پہنچی تھی جسے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نور خان ایئربیس پر وصول کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امدادی سامان میں خیمے، خوراک، ادویات اور دیگر اشیاء ضرویہ شامل ہیں۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 141
Visit Yesterday : 509
This Month : 1683
This Year : 65402
Total Visit : 170390
Hits Today : 392
Total Hits : 886986
Who's Online : 13





















