ڈیرہ غازی خان (عدنان مستوئی ) آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات کی روشنی میں آر پی او ڈی جی خان محمد سلیم کا سیلاب زدہ علاقوں کے دوروں کا سلسلہ جاری ۔ آر پی او محمد سلیم نے سیلاب زدہ علاقوں میں پولیس کی سیلاب متاثرین میں پولیس کی جانب سے جاری امدادی و ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیئے ڈیرہ غازیخان کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ۔دورے کے دوران آر پی او نے امدادی سرگرمیوں اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ اور متاثرہ علاقوں میں میں امدادی سامان کی تقسیم ریلیف اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا ۔ آرپی او ریلیف کیمپ کے دورے کے دوران سیلاب سے متاثرہ افراد سے ملاقات کر کے اظہار ہمدردی کی اور مسائل دریافت کئے اور انہیں پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ آر پی او نے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان اور فوڈ پیکٹ بھی تقسیم کیے۔ امدادی سامان میں راشن، دودھ، جوس، بسکٹ و دیگر ضروریات کی اشیاء اور پکا پکایا ہوا کھانا شامل ہے ۔اس دوران آرپی او کا کہنا تھاکہ تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں کہ امدادی سامان تمام سیلاب سے متاثرہ لوگوں تک اپنی نگرانی میں پہنچائیں ۔ اس کے علاوہ سیلاب سے متاثر ہونے والے بندوں ، پلوں اور راستوں کو فوری بحال کیا جارہا ہے ۔لوگوں کی امداد کے لیے فلڈ ریلیف کیمپ قائم کیئے گئے جہان پر متاثرین کو امدادی سہولیات کے علاوہ طبی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں ۔آر پی او محمد سلیم کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ میں شدید سیلاب کے خطرے کے پیش نظر پولیس الرٹ ہے ۔چاروں اضلاع میں ہنگامی بنیادوں پر حفاظتی اقدامات کیے گئےہیں۔تمام تر صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لیے ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کیئے گئے ہیں جو چوبیس گھنٹے فعال ہیں۔شہری کسی ایمرجینسی کی صورت میں 15 پر کال کر سکتے ہیں۔لوگوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین تر جیح ہے ۔ پولیس سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کی جان و مال اور املاک کا تحفظ کررہی ہے