وزیر اعظم شہباز شریف نےملک بھر میں جاری سیلاب کی تباہ کاریوں پر “آل پارٹیز کانفرنس”بلا لی
bbc news urdu نے Sunday، 28 August 2022 کو شائع کیا.
اسلام آباد: ملک بھر میں جاری سیلاب کی تباہ کاریوں پر وزیر اعظم شہباز شریف نے “آل پارٹیز کانفرنس” (اے پی سی )بلا لی ہے، پیر کو وزیر اعظم ہاؤس میں کانفرنس کا انعقاد ہوگا، اے پی سی کیلئے پاکستان تحریک انصاف کو نہیں بلایا گیا ۔ آل پارٹیز کانفرنس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیر کی دوپہر 3 بجے منعقد ہوگی، ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں تحریک انصاف کے علاوہ تمام اتحادی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، کانفرنس میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق امور پر مشاورت کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ملک کے چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے اب تک 1030 افراد جاں بحق جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں، اسی طرح لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں مکمل تباہ اور کئی مکانات ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔
ٹیگز:-


































Visit Today : 361
Visit Yesterday : 497
This Month : 1394
This Year : 65113
Total Visit : 170101
Hits Today : 3455
Total Hits : 885531
Who's Online : 4





















