اداروں کیخلاف بیان؛ مولانا فضل الرحمٰن، رانا ثنا، نواز شریف، زرداری کیخلاف مقدمہ درج
www.bbcnewshd.com نے Friday، 26 August 2022 کو شائع کیا.
ڈی آئی خان: اداروں کے خلاف بیانات کی بنیاد پر جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن و دیگر کے خلاف ڈیرہ اسماعیل خان میں مقدمہ درج کردیا گیا۔ مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف مقدمہ اسسٹنٹ کمشنر منیر احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف، کیپٹن صفدر اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پختونخوا کی صوبائی کابینہ نے چند روز قبل مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر سیاسی قائدین کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کرنے کی کارروائی شروع کردی تھی۔صوبائی کابینہ نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی تحریری شکایت پر مقدمات کے اندراج کا اختیار ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈی آئی خان کو تفویض کیا تھا۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 150
Visit Yesterday : 497
This Month : 1183
This Year : 64902
Total Visit : 169890
Hits Today : 629
Total Hits : 882705
Who's Online : 6




















