قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ بوسن روڈ ملتان میں اساتذہ کرام کی جدید طریقہ تدریس سے آگاہی بارے ورکشاپ , ضلع ملتان کے اساتذہ کرام کی کثیر تعدادمیں شرکت
ملتان: اساتذہ کرام کے لیے پروفیشنل ٹریننگ پروگرامز انکی جدید تعلیمی و تدریسی استعدادکار میں اضافہ کرتے ہیں. محمد یونس خان لودھی صوبائی جوائنٹ سیکریٹری پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب…. قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ بوسن روڈ ملتان میں اساتذہ کرام کی جدید طریقہ تدریس سے آگاہی بارے ناظرہ ٹریننگ ورکشاپ ہوئی. ماسٹر ٹرینرز قاری محمد ابراہیم, راؤ ساجد مصطفی ڈویژنل سیکریٹری اطلاعات ایس ای ایس ضلع ملتان, حاجی محمد احمد, راؤ محمد جاوید, محمد اسلم وٹو, ملک بلال ہانس پی ٹی یو ٹیچر یونین لیڈرز اور ضلع ملتان کے تقریباً دو سو اساتذہ کرام میل فی میل نے بھرپور شرکت کی. اس موقع پر محمد یونس خان لودھی صوبائی جوائنٹ سیکریٹری پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب اور راؤ ساجد مصطفی ڈویژنل سیکریٹری اطلاعات ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان نے اس قسم کی ٹریننگ ورکشاپ کو اساتزہ کرام کے لیے دور جدید کے طریقہ تدریس سے آگاہی کو سودمند قرار دیا. ایسے پروگرامز وقت کے ساتھ ساتھ ضرور ہونے چائیں تاکہ اساتذہ کرام کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا رہے اور طلباء بھی ان سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں. ناظرہ قرآن پاک مضمون کے لیے اساتذہ کرام کی نئی بھرتی بھی فوری طور پر کی جائے.







































Visit Today : 125
Visit Yesterday : 497
This Month : 1158
This Year : 64877
Total Visit : 169865
Hits Today : 478
Total Hits : 882554
Who's Online : 4




















