ججز کو دھمکیاں دینے پرمسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ درج
bbc news urdu نے Thursday، 25 August 2022 کو شائع کیا.
گجرات: وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کے خلاف ججز کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ رانا ثنا اللہ کے خلاف گجرات کے تھانہ انڈسٹریل اسٹریٹ فیز 2 میں دفعہ 154 کے تحت درج کیا گیا۔ رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ شہری شہکاز اسلم کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے 16 اپریل اور 29 جنوری کو پاکستان کی عدلیہ کو کو آئینی کام سے روکنے کے لیے انہیں گھیراؤ کی دھمکی دی جبکہ ملازمین کو دھمکاتے ہوئے بچوں کو قتل کی دھمکی بھی دی۔ ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ کی دھمکی کا مقصد پاکستان کی عدلیہ، چیف سیکریٹری، کمشنر اور دیگر سرکاری ملازمین سمیت عوام کو دہشت زدہ کرنا تھا۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 106
Visit Yesterday : 497
This Month : 1139
This Year : 64858
Total Visit : 169846
Hits Today : 355
Total Hits : 882431
Who's Online : 2




















