گیلانی خاندان کے سربراہ مخدوم سید یزدانی گیلانی نے این اے 157 میں سید علی موسیٰ کی حمائت کا اعلان کر دیا
ملتان (صفدربخاری) سابق وزیراعظم وپارلیمانی لیڈر سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور سابق وفاقی وزیر مخدوم سید تنویرالحسن گیلانی نے گیلانی خاندان کے سربراہ اور مسلم لیگ (ق) کی سنٹرل کمیٹی کے رکن مخدوم سید یزدانی گیلانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اس موقع پر مخدوم سید یزادنی گیلانی نے سیاست سے بلاتر اپنے خاندان کی روایت اور وقار کو ترجیح دیتے ہوئے ضمنی الیکشن #NA157 میں سید علی موسیٰ گیلانی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا مخدوم سید یزادنی گیلانی نے اپنے حلقہ احباب، دوستوں عزیز و اقارب کو ہدایت جاری کیں کہ سید علی موسیٰ گیلانی کی بھرپور حمایت کریں انہوں نے کہا کہ این اے 157 میں سید علی موسیٰ پہلے اور واحد امیدوار ہیں اور میرے خاندان کے فرد ہیں جن کی میں حمایت کر رہا ہوں اس سے قبل میں نے کسی امیدوار کی حمایت کا اعلان نہیں کیامیں اپنے خاندان کے ساتھ ہوں میں ہمیشہ خاندان کے ساتھ رہا ہوں او ر آئندہ پھی ساتھ رہوں گا انشاء اللہ 11ستمبر کو الیکشن میں بہتر نتائج سامنے آئیں گے حلقہ کی عوام کو بھی چاہیئے کہ وہ این اے 157کی ضمنی نشست پر سید علی موسی گیلانی کو کامیاب کرائیں جس پر سید یوسف رضا گیلانی نے ان کا شکریہ ادا کیا اور اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عوام کے دکھوں کا مداواتب ہی ہوسکتا ہے جب عوام اسمبلیوں میں جانے والے حقیقی عوامی نمائندوں کی سپورٹ کریں کیونکہ عمران خان اور اس کی پارٹی کے اراکین نے جب اسمبلیوں میں نہیں جانا ہے تو وہ الیکشن کیوں لڑ رہے ہیں اسی لئے عوام اپنے حقیقی نمائندوں کو اسمبلیوں میں بھیجیں تاکہ وہ ان کے مسائل کے حل کے لئے حقیقی معنوں میں کردار ادا کریں کیونکہ سیاسی استحکام کے باعث ہی معاشی استحکام آسکتا ہے او ر ملک وقوم خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں۔







































Visit Today : 82
Visit Yesterday : 497
This Month : 1115
This Year : 64834
Total Visit : 169822
Hits Today : 221
Total Hits : 882297
Who's Online : 6




















