اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے صحافیوں کے خلاف تشدد کے واقعات کا نوٹس لے لیا۔ صدر مملکت نے صحافیوں کے خلاف تشدد کے واقعات پر وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ صدر مملکت نے صحافیوں کے خلاف ہراساں کرنے اور تشدد کے بڑھتے ہوئے رجحان پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ عارف علوی نے کہا کہ اس طرح کے واقعات عدم برداشت کی ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں ، جمہوریت کے مستقبل کے ساتھ ساتھ اظہار رائے کی آزادی دونوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔