حکومت پنجاب کی جانب سےٹیکسز میں بے تحاشہ اضافہ ، وصولیاں شروع کر دی گئیں
ملتان (صفدربخاری سے) حکومت پنجاب کی جانب سے نئے مالی سال میں یکم جولائی سے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔ایکسائز نے نئی رجسٹریشن کے ودہولڈنگ ٹیکس نان فائلر کے لئے 200 فیصد اضافہ،کمرشل گاڑی کے ٹوکن ٹیکس کے ساتھ انکم ٹیکس میں بےتحاشہ اضافہ کیا گیا۔ تفصیل کےمطابق نئے مالی سال میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا پہلا دن ہے جس پر رجسٹریشن اور ٹرانسفر میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔ گاڑیوں کی رجسٹریشن ٹرانسفر اور ٹوکن ٹیکس میں بڑے اضافے کے بعد ایکسائز نے وصولیاں شروع کر دیں۔ایکسائزحکام کا کہناتھا کہ گاڑیوں کی ٹرانسفر پر ودہولڈنگ ٹیکس 5سال کی بجائے 10 دس سال تک وصول کیا جائےگا۔ قبل ازیں 5 سال بعد گاڑی کی ٹرانسفر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کردیا جاتا تھا ۔نئی رجسٹریشن اور ٹرانسفر پر نان فائلر کے لئے ودہولڈنگ ٹیکس میں 2سو فیصد اضافہ کردیا گیا۔کمرشل گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس پر انکم ٹیکس کی شرح میں بھی اضافہ کیا گیا۔ نان اے سی 20 سیٹ یا اس پربڑی گاڑی پر ٹوکن ٹیکس کے ساتھ انکم ٹیکس فی سیٹ 3سو روپے سے بڑھا کرفائلرکےلئے 2500 نان فائلر کے لئے 5000 ہزار روپے کردیا گیا۔اے سی 20 سیٹ یا اس پر بڑی گاڑی پر ٹوکن ٹیکس کے ساتھ انکم ٹیکس فی سیٹ 600 روپے سے بڑھا کر فائلرکےلئے 4000 روپے جبکہ نان فائلر کےلئے 8000 روپے کردیا گیا۔ ایکسائز ذرائع کےمطابق کیپٹل ویلیو ٹیکس 1300 سی سی یا اس سے بڑی گاڑی پرکل قیمت کا 1فیصد وصول کیا جائے گا۔کیپٹل ویلیوٹیکس پہلی بار گاڑیوں کی رجسٹریشن پر عائد کیا گیا ہے۔محکمہ ایکسائز نے نئے ریٹس کے تحت وصولیاں شروع کردیں۔






































Visit Today : 438
Visit Yesterday : 536
This Month : 974
This Year : 64693
Total Visit : 169681
Hits Today : 5238
Total Hits : 880950
Who's Online : 4




















