حکومت پنجاب کی طرف سے 100 یونٹ تک بجلی مفت دینے کا اعلان مضحکہ خیز ہے ، حکومت قوم کے سامنے ناکامی کا اعتراف کرکے مستعفی ہونے کا اعلان کرے: مرکزی انجمن تاجران ملتان کینٹ
ملتان: سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن تاجران کینٹ معظم وحید خواجہ، چیف کوآرڈینیٹر غضنفر ملک، مرکزی تاجر راہنماء ظفر اقبال خان، چوہدری محمود علی، ملک زاہد اعوان، کلب عابد خان اور شیخ محمد شفیق نے عزیزبھٹی شہیدروڈ پر احتجاجی مظاہرہ کےدوران خطاب کرتے ہوئے کہا تجربہ کار حکمران قوم کو بدترین مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے زریعے ناکردہ گناہوں کی سزا دےرہے ہیں حکومت پنجاب کی طرف سے 100 یونٹ تک بجلی مفت دینے کا اعلان مضحکہ خیز ہے اگر حکومت ملک اور قوم کے ساتھ مخلص ہے تو قوم کی معاشی بحالی تک قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان تنخواہیں اور مراعات لینا بندکریں اور بیوروکریسی کو حاصل لگژری سہولیات پر پابندی عائد کی جائے اور فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات ، بجلی کی قیمتوں میں کیاگیا اضافہ واپس اور بدترین لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی جائے اگر حکومت ریلیف نہیں دے سکتی تو قوم کے سامنے ناکامی کا اعتراف کرکے مستعفی ہونے کا اعلان کرے احتجاج میں تاجر بڑی تعداد میں شریک تھے







































Visit Today : 55
Visit Yesterday : 497
This Month : 1088
This Year : 64807
Total Visit : 169795
Hits Today : 123
Total Hits : 882199
Who's Online : 5




















