محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکو ٹکس کنٹرول ملتان ڈویژن ، ڈائریکٹر عبداللہ خان جلبانی کی قیادت میں مالی سال 2021ء 22ء میں 98 فیصد سے زائد ٹیکس وصولیاں کرکے نمایاں رہا
ملتان (صفدربخاری سے) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکو ٹکس کنٹرول ملتان ڈویژن نے ڈائریکٹر عبداللہ خان جلبانی کی قیادت میں مالی سال 2021ء 22ء میں پنجاب حکومت کی جانب سے مقررہ ٹیکس اہداف کی 98 فیصد سے زائد ٹیکس وصولیاں کرکے نمایاں رہا ہے۔ ایکسائز حکام کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق محکمہ کے متعدد شعبہ جات کے لیئے مجموعی طور پر 2 ارب 75 کروڑ 43 لاکھ 30 ہزار روپے ٹیکس ٹارگٹ مقرر کیا گیا تھا جس کے مقابلے میں ملتان ڈویژن نے 2 ارب 70 کروڑ 74 لاکھ 51 ہزار روپے کی ٹیکس وصولیاں کی ہیں جو کہ مقررہ ٹیکس اہداف کا 98 فیصد رہا ہے جو کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں 70 کروڑ روپے زائد ہے ڈویژن سطح پر پراپرٹی ٹیکس کی میں 93 فیصد کی وصولی ہوئی ہے موٹر رجسٹریشن ٹیکس میں 101 فیصد وصولی ہوئی پروفیشنل ٹیکس 97 فیصد ایکسائز ڈیوٹی 125 فیصد کاٹن فیس 88 فیصد ہائی وے پراپرٹی ٹیکس 492 فیصد لگژری ہاوس ٹیکس 106 فیصد کی ریکوری رہی ہے رپورٹ کے مطابق ضلع ملتان کی سطح پر ڈسٹرکٹ آفیسر/ ایڈمن خالد حسین قصوری کی زیر نگرانی میں پراپرٹی ٹیکس ریکوری شرح 91 فیصد موٹر ٹیکس 100 فیصد پروفیشنل ٹیکس 85 فیصد ایکسائز ڈیوٹی 124 فیصد کاٹن فیس 87 فیصد ہائی وے ٹیکس 198 فیصد لگژری ٹیکس 127 فیصد رہی ہے ضلع ملتان کے چاروں زون کے ای ٹی اوز میں پہلی پوزیشن میں زون ٹو خالد حسین قصوری ایڈمن نے 95 فیصد ٹیکس وصولیاں کی ہیں دوسری پوزیشن زون تھری عبدالمجید قریشی نے 91 فیصد زون ون میں شیخ محمد عارف نے 91 فیصد جبکہ زون فور کے ملک نعیم نے 72 فیصد ٹیکس وصولیاں کی ہیں پراپرٹی میں 65 کروڑ 93 لاکھ 66 ہزار روپے کی ٹیکس وصولیاں کی ہیں۔






































Visit Today : 128
Visit Yesterday : 497
This Month : 1161
This Year : 64880
Total Visit : 169868
Hits Today : 528
Total Hits : 882604
Who's Online : 4




















