ملتان،حکومت نے انکم ٹیکس ٹوکن ٹیکس کی مد میں 200 فیصد کا اضافہ کر کے ٹرانسپورٹ مالکان اور ورکرز کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھین لیا ہے: رانا اصغر
bbc news urdu نے Tuesday، 5 July 2022 کو شائع کیا.
ملتان: صدر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ہائی ایس جنرل بس سٹینڈ رانا اصغر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹرز پہلے ہی پٹرول ڈیزل بم دھماکے کاشکار ہیں- کہ حکومت نے انکم ٹیکس ٹوکن ٹیکس کی مد میں 200 فیصد کا اضافہ کر کے ٹرانسپورٹ مالکان اور ورکرز کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھین کر اسے بےیارو مدد گار کردیا ہے- انہوں نے کہا حکومت ٹرانسپورٹ کوسبسڈی سمیت کوئی بھی رعایت دینے سے قاصر ہے- رانا اصغر نے کہا پٹرولیم مصنوعات مہنگی اور کرائے بڑھنے سے ٹرانسپورٹ مالکان اور مسافر عوام سخت پریشانی کا شکار ہیں- انہوں نے کہا حکومت اپنے فیصلوں پر پر غور کرے – ہم بھی حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں- لیکن مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے- حکومت تمام مہنگائی کو دیکھتے ہوئے موثر اقدامات کرے
ٹیگز:-







































Visit Today : 184
Visit Yesterday : 497
This Month : 1217
This Year : 64936
Total Visit : 169924
Hits Today : 1555
Total Hits : 883632
Who's Online : 6




















