ون یونٹ سندھ طاس معاہدہ اور پنجاب میں انضمام نے بہاولپور کو سنگین نقصان پہنچایا۔
بہاولپور( نامہ نگار)ون یونٹ سندھ طاس معاہدہ اور پنجاب میں انضمام نے بہاولپور کو سنگین نقصان پہنچایا۔قائد اعظم کی سیاہ پوش وکلاء برادری اربابِ اختیار و اقتدار کے گلے میں پھندہ ڈال کر صوبہ بحالی کو یقینی بنائیں۔ان خیالات کا اظہار شعبہ خواتین سمیت صوبہ تحریک کے رہنماؤں مخدوم غلام مجتبیٰ بخاری،قاری مونس بلوچ،سید مظہر حسین بخاری ایڈووکیٹ،ارشاد احمد شاد،راؤ جاوید عثمانی،مسز شمیم عباسی اور زنیرا بلوچ نے مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہا قائد اعظم محمد علی جناح نواب آف بہاولپور سر صادق محمد خاں عباسی سمیت اور دیگر ساتھیوں نے انگریزوں اور ہندوؤں کا سیاسی پیٹ چاک کر کے پاکستان درآمد کیا لیکن ملک کے غیر مخلص سیاستدانوں نے چند سالوں بعد تین دریا بہاولپور صوبہ اور 1971ء میں مشرقی پاکستان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ارباب اقتدار کو چاہیے کہ وہ قائد اعظم اور نواب آف بہاولپور کے مابین ہونے والے معاہدہ کے مطابق صوبہ کی واپسی کو یقینی بنائیں۔







































Visit Today : 194
Visit Yesterday : 497
This Month : 1227
This Year : 64946
Total Visit : 169934
Hits Today : 2441
Total Hits : 884517
Who's Online : 2




















