نئی توشہ خانہ پالیسی بنانے کیلیے بین الوزارتی کمیٹی تشکیل
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے نئی توشہ خانہ پالیسی بنانے کیلیے بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دیدی۔بین الوزارتی کمیٹی کو نئی توشہ خانہ پالیسی کے لیے دیے گئے ٹی او آرز پر رپورٹ ایک ماہ میں وزیر اعظم کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، 12رکنی بین الوزارتی کمیٹی تحائف کی قبولیت، ڈسپوزل پروسیجر2018 پر نظر ثانی اور جامع جائزہ لے کر نیا ڈرافٹ تیار کریگی۔کمیٹی کے کنوینر وزیرِ دفاع جبکہ ارکان میں معاون خصوصی طارق فاطمی، وزیر تجارت، وزیر قانون و انصاف، سیکرٹری کابینہ ڈویژن، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری قانون وانصاف، سیکرٹری اطلاعات و نشریات، ریٹائرڈ سیکرٹری خواجہ ظہیر، سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان شامل ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن کمیٹی کے سیکرٹری ہونگے۔وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کو کمیٹی کو سیکرٹریٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔



































Visit Today : 471
Visit Yesterday : 497
This Month : 1504
This Year : 65223
Total Visit : 170211
Hits Today : 4278
Total Hits : 886354
Who's Online : 6





















