راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی بس کھائی میں جاگری، 19 افراد جاں بحق
www.bbcnewshd.com نے Sunday، 3 July 2022 کو شائع کیا.
راولپنڈی: راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی بس اوور اسپیڈنگ کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی، واقعہ میں 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔ راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی بس بارش کی پھسلن اور اوور اسپیڈنگ کے باعث ضلع شیرانی کے حدود دہانہ سر دانہ کے مقام پر کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 19 مسافر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال ژوب اور ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر شیرانی کا کہنا ہے کہ کوچ راولپنڈی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ خیبرپختونخوا کی حدود میں کھائی میں جاگری، حادثے میں 19 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 27
Visit Yesterday : 509
This Month : 1569
This Year : 65288
Total Visit : 170276
Hits Today : 53
Total Hits : 886646
Who's Online : 7





















