عمران خان کی وعدہ خلافی کے باعث آئی ایم ایف پاکستان کی ناک سے لکیریں نکلوا رہا ہے: مریم نواز
لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ فتنہ خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، عمران خان کی وعدہ خلافی کے باعث آئی ایم ایف پاکستان کی ناک سے لکیریں نکلوا رہا ہے۔ لاہور کے حلقہ پی پی 167 کے علاقے گرین ٹاؤن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہمیں مشکلات کا احساس ہے، مہنگائی کا سلسلہ گزشتہ چار سال سے جاری ہے، حکومت کو مشکل فیصلے کرنا پڑے۔نواز شریف نے کہا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں دل پر پتھر پر رکھ بڑھائیں، نواز شریف، شہباز شریف آپ کو بحرانوں سے نکالیں گے، عالمی منڈی میں کمی ہوئی تو ہم پٹرول کی قیمت کم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین نے سوچا مریم نواز اب عوام میں نہیں نکلے گی، عوام کو جب بھی تکلیف ہو گی عوام کے درمیان ہوں گے۔ پریڈ گراؤنڈ میں فتنہ خان جلسہ کر رہا ہے، پورے پاکستان میں اتنے لوگ اکٹھے نہیں ہوئے جتنے گرین ٹاؤن میں اکٹھے ہوئے ہیں، آج فتنہ خانہ ہر جگہ اپنی حکومت کے خاتمے کا رونا رو رہا ہے، کیا عوام نے فتنہ خان کو پاکستان ٹھیکہ میں دیا ہوا ہے، فتنہ خان نے پاکستان کو سری لنکا بنانے کا پورا انتظام کیا ہوا ہے۔




































Visit Today : 108
Visit Yesterday : 509
This Month : 1650
This Year : 65369
Total Visit : 170357
Hits Today : 263
Total Hits : 886856
Who's Online : 10





















