ملتان (صفدربخاری سے) تاحیات چیئرمین قلم حروف دوست ادبی تنظیم پاکستان ومعروف سماجی راہنماء سیدنعیم کاظمی نےکہا ہے سجاد جہانیہ وسیب کا قیمتی سرمایہ ہیں ان کی علمی، ادبی اور ثقافتی خدمات کا سارا وسیب معترف ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے سجادجہانیہ کی تازہ تصنیف ٹاہلی والالیٹربکس کی تقریب رونمائی کے شاندار انعقاد اور کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا انہوں نے تنظیم کےوفدکےہمراہ سجاد جہانیہ کوگلدستہ پیش کیا۔