پیٹرولیم مصنوعات ، بجلی قیمتوں میں اضافہ ، بدترین غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور مہنگائی , تجربہ کار حکمرانوں نے دوماہ میں پوری معیشت کا دھڑن تختہ کر دیا : انجمن تاجران شاپنگ سنٹر 1-2 کینٹ ملتان
ملتان : صدرانجمن تاجران شاپنگ سنٹر 1-2 کینٹ ملک زاہد اعوان، سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن تاجران کینٹ معظم وحید خواجہ، مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری محمود علی، غضنفر ملک، کلب عابد خان ، شیخ محمد شفیق، سیٹھ عامرعلی نے محبوب بیکرزچوک پر پیٹرولیم مصنوعات ، بجلی قیمتوں میں اضافہ ، بدترین غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا تجربہ کار حکمرانوں نے دوماہ میں پوری معیشت کا دھڑن تختہ اور کاروباری حالات ملکی تاریخ کی بدترین سطح پرپہنچا دیےہیں 12 سے 14 گھنٹے بجلی کی غیراعلانیہ بندش اور کم وولٹیج نے شدیداذیت میں مبتلا کردیا ہے اگر حالات کےذمہ دار سابق حکومت ہے تو تجربہ کار حکمرانوں نے قوم کو لولی پاپ کیوں دیا تین ماہ قبل سب کچھ ثھیک تھا اور اب ملبہ سابق حکومت پر ۔ ۔ ۔ تاجربرادری حکومت سےمطالںہ کرتی ہے یٹرول بجلی پرفوری سبسڈی بحال کریں اور بلا تعطل بجلی فراہم کریں وگرنہ تاجر غیرمعینہ مدت کے لیے احتجاج کرینگے۔ احتجاج میں شاہدجاوید، تحسین احمد ، خواجہ منصور ودیگرشریک تھے




































Visit Today : 223
Visit Yesterday : 509
This Month : 1765
This Year : 65484
Total Visit : 170472
Hits Today : 1025
Total Hits : 887618
Who's Online : 7





















