وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کا عوام اور تاجر برادری کو بڑی عید کا بڑا تحفہ ، مارکیٹوں اور بازاروں کو 9 بجے رات بند کرنے کی پابندی چاند رات تک ختم
bbc news urdu نے Saturday، 2 July 2022 کو شائع کیا.
لاہور : وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے عوام اور تاجر برادری کو بڑی عید کا بڑا تحفہ دے دیا۔ پنجاب حکومت نے پنجاب بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں کو 9 بجے رات بند کرنے کی پابندی چاند رات تک ختم کر دی ۔فیصلے کا اطلاق پنجاب بھر میں آج سے ہو گا۔ چاند رات تک مارکیٹوں اور بازاروں کے لئے رات نو بجے بند کرنے کی پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔ اس حوالے سے حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ تاجر برادری اور عوام کی سہولت کیلئے کیا ہے۔ اس فیصلے سے کاروبار اور شاپنگ میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 299
Visit Yesterday : 509
This Month : 1841
This Year : 65560
Total Visit : 170548
Hits Today : 2334
Total Hits : 888927
Who's Online : 25





















