ملتان ، ریاست مدینہ کے دعویداروں نےسہانے خواب دکھاکرعوام کو خود کشیوں پر مجبور کردیا : کرامت علی شیخ
ملتان (صفدر بخاری سے ) پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل و صدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے ایماءپر بائیس کروڑ سے زائد غریب عوام پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا جس کی وجہ سے مزید مہنگائی کا طوفان آئے گا پہلے ہی تین سو فی صد تک بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب قوم کا جینا محال کر رکھا ہے اور غریب لوگ خودکشیوں، خودسوزیاں کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے جگر کے ٹکڑوں تک کو فروخت کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں سہانے خواب دکھاکر اقتدار کے ایوانوں میں جاکر عوام سے کئے گئے وعدے بھول گئے ہیں صورتحال یہ ہے کہ ایک طرف بڑھتی ہوئی مہنگائی ہے تو دوسری طرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافے کی وجہ سے غریب شہری مزید معاشی بدحالی کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں اور ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت پہنچ چکی ہے لیکن عمران خان اور ان کی نالائق کابینہ کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان بھی حکمرانوں کی نااہلیوں کا سبب بنا انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہے انہو ں نے کہا کہ حکومتی وزراء، مشیروں اور اراکین اسمبلی کی فوج ظفر موج اقتدار اقتدار کا کھیل کھیلنے کی بجائے کم از کم عوام کے دکھ کا بھی خیال کرنا چاہیئے اور پی ایس پی کے قائد مصطفی کمال کے ماضی میں بہت کم وقت کے عرصہ میں کراچی کی بگرٹی صورتحال کو سنبھالا دینے سے سبق سیکھنا چاہیئے آج پوری قوم کے سامنے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو چکا ہے پی ایس پی آج بھی عوام کے حقوق کے لئے حققیی معنوں میں اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے اور باقی جماعتیں اقتدار کے لئے سیاسی دکانداری چمکارہی ہیں لیکن پی ایس پی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کے حقوق کے لئے اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گی ۔






































Visit Today : 144
Visit Yesterday : 438
This Month : 7757
This Year : 71476
Total Visit : 176464
Hits Today : 771
Total Hits : 1004892
Who's Online : 1






















