8 سال بعد ملازمت سے برطرف مزدور کی انصاف کیلئے دہائی ،، مقبول ٹیکسٹائل ملز کے سابق ملازم کی وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے اپیل
ملتان : مقبول ٹیکسٹائل ملز چوک سرور شہید ضلع کوٹ ادو میں 8 سال ملازمت کی یکم فروری 2024 ء کو بلا وجہ ملازمت سے برطرف کر دیا اور کوئی واجبات دیئے نہ ہی ( E O BI ) کارڈ جاری کیا تین جوان تعلیم یافتہ بیٹیوں کے ساتھ تمام بے روزگاری کا شکار ہوں در در کی ٹھوکریں کھا رہا ہوں لیبر کورٹ ڈیرہ غازی خان میں کیس دائر کیا محکمہ لیبر مظفرگڑھ کمشنر معاوضہ جات ( ویجز ایکٹ اتھارٹی) میں درخواست دی مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی متاثرہ مزدور محمد یونس ولد کرم الٰہی ذات آرائیں گرتے کو تنکے کا سہارا کے مصداق پر عمل کرتے ہوئے نیشنل لیبر الائنس کے مرکزی چیئرمین غازی احمد حسن کھوکھر کے پاس قانونی چارہ جوئی مدد کے لئے ملتان پہنچ گیا , غازی احمد حسن کھوکھر سے ملاقات کے دوران دکھ بھرے لہجے اور آنکھوں میں بے بسی و لاچاری کی وجہ سے آنسو بہاتے ہوئے کہا کہ میری آواز میڈیا کے ذریعے وزیر اعظم ،وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ ، چیف جسٹس پنجاب جسٹس محترمہ عالیہ نیلم صاحبہ صوبائی وزیر محنت منشاء اللہ بٹ تک پہنچائی جائے ، غازی احمد حسن کھوکھر نے متاثرہ مزدور کی دلجوئی کرتے ہوئے تسلی دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل لیبر الائنس کی طرف سے اعلیٰ حکام اور مقبول ٹیکسٹائل انڈسٹریز کے مالکان سے پرزور اپیل کی جائے گی اور ہر ممکن کوشش ہو گی غازی احمد حسن کھوکھر نے متاثرہ مزدور سے ملاقات میں موجود وکلاء اور ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی ادارے اپنے مزدوروں کو حقوق دینے کی بجائے ان کا حق نہ دینے کے لئے کئی گنا رقم خرچ کر کے اپنی جھوٹی اناء کی تسکین محسوس کرتے ہیں انھیں نہ مزدوروں کی بد دعاؤں نہ خدا کا خوف محسوس ہوتا ہے انھوں نے انتظامیہ سے پر زور اپیل کی ہے کہ متاثرہ مزدور کے حقوق دے کر اپنی دنیا و آخرت سنواریں غازی احمد حسن کھوکھر نے کہا کہ لیبر عدالتیں اور لیبر ادارے اپنا کردار ادا کریں تاکہ مزدوروں کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کا فوری و بروقت ازالہ ممکن ہو سکے






































Visit Today : 443
Visit Yesterday : 613
This Month : 7049
This Year : 70768
Total Visit : 175757
Hits Today : 3673
Total Hits : 995751
Who's Online : 11






















