لودھراں میں انسداد بھیک گری مہم تیز کرنے کیلئے اہم اجلاس،، حکام کا انسداد بھکاری مہم مؤثر بنانے پر زور
ملتان/لودھراں: ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال لودھراں ، نند لال کی زیرِ نگرانی انسداد بھیک گری مہم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے تمام اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔اجلاس میں انسداد بھکاری مہم کو کامیاب کرنے کے لیے مؤثر حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اس ضمن میں سیمینارز، عوامی آگاہی سیشنز، کمیونٹی موبلائزیشن، اور پیشہ ور بھیکاریوں کی حوصلہ شکنی، کے اقدامات سے متعلق مربوط فیلڈ کارروائیوں پر غور کیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال نند لال نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں مؤثر آگاہی مہمات کو یقینی بنائیں۔دریں اثنا ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال لودھراں،نند لال نے انسداد بھکاری ٹیم کے فوکل پرسنز رانا آصف اور محمد احمد کے ساتھ انسداد بھکاری آپریشنز سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مشترکہ فیلڈ آپریشنز پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ضلع بھر میں پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی اور انسداد بھیک گری مہم کو مؤثر بنانے کیلئے موثر منصوبہ بندی اور حکمت عملی وضع کی گئی۔اجلاس میں یہ بھی طے پایا گیا کہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مربوط کارروائیوں کو مزید تقویت دی جائے گی اور اس مہم کو حقیقی معنوں میں کامیاب بنانے کیلئے سخت فیلڈ مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے گی۔







































Visit Today : 493
Visit Yesterday : 613
This Month : 7099
This Year : 70818
Total Visit : 175806
Hits Today : 4667
Total Hits : 996745
Who's Online : 8






















