ملتان آرٹس کونسل میں خواتین کی سماجی خدمات پر مصوری مقابلہ،،قوم کی بیٹیاں ہر شعبے میں کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں: ایس پی ملتان کائنات اظہر خان
ملتان(صفدربخاری سے) ایس پی ملتان کائنات اظہر خان
نے کہا ہے کہ خواتین ہر شعبہ حیات میں تیزی کے ساتھ ترقی کر رہی ہیں۔انہوں نے یہ بات ملتان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ملتان ڈویژن کے 16 سے 30 سال کے طلباء و طالبات کے درمیان مصوری کے ایک مقابلے میں بطور چیف گیسٹ خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین زندگی کا ہراول دستے ہیں۔وہ زندگی کے ہر شعبے میں بے مثال ترقی کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری قوم کی بیٹیاں اپنی محنت سے زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں کامیابی حاصل کر رہی ہیں۔ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل محبوب عالم کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر میں خواتین کی سماجی خدمات کے موضوع پر مصوری’ٹیبلو اور تقاریر کے مقابلے منعقد کیئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا اسلام نے خواتین کو جس احترام اور توقیر سے نوازا ہے دنیا بھر میں اس کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے لیئے ہماری خواتین کی خدمات قابل صد تحسین ہیں۔انہوں نے کہا قوم کی بیٹیوں نے میڈیکل’انتظامیہ اور دیگر شعبوں میں اپنی محنت سے بے مثال کامیابی حاصل کر کے اپنے خاندان اور ملک کا نام فخر سے بلند کر دیا ہے۔معروف سنگر راحت ملتانیکر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قوم کی بیٹیاں بھر پور تخلیقی صلاحیت رکھتی ہیں جس کا اظہار ان کے مصوری کے فن پاروں سے ہوتا ہے۔مصوری کے اس مقابلہ میں صہیب حسن نے پہلی’مسکان حسین نے دوسری اور امائمہ یحیی نے تیسری پوزیشن حاصل کی جنہیں پنجاب آرٹس کونسل ملتان ڈویژن کی جانب سے بالترتیب 50 ہزار’30 ہزار اور 20 ہزار روپے کے چیک بشمول ٹیکس دیئے جائیں گے۔مصوری کے اس مقابلے کے ججز مہوش حسن’رجاب فیاض اور فرح رحمن تھے۔تمام شرکت کرنے والے امیدواروں کو پنجاب آرٹس کونسل کی جانب سے سرٹیفیکیٹس بھی دیئے گئے۔کل مورخہ 15 مئی بروز جمعتہ المبارک کو صبح 9 بجے اسلم انصاری آڈیٹورم میں ٹیبلوز کے مقابلے منعقد ہونگے جبکہ 16 مئی بروز ہفتہ کو صبح 9 بجے ملتان آرٹس کونسل کے اسلم انصاری آڈیٹورم میں تقاریر کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے امیدوار کو 30 ہزار روپے’دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے امیدوار کو 25 ہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے امیدوار کو 25 ہزار روپے کے کیش پرائزز اور تمام شرکت کرنے والوں کو سرٹیفیکیٹ بھی دیئے جائیں گے







































Visit Today : 351
Visit Yesterday : 569
This Month : 7526
This Year : 71245
Total Visit : 176233
Hits Today : 2501
Total Hits : 1003267
Who's Online : 6






















