ملتان ، پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ، یہ خود ساختہ اضافہ اوگرا کی پالیسی کے خلاف وزیراعظم نے خود بدمعاشی کرتے ہوئے کیا ہے : ساجد ایزدی سنپال ایڈووکیٹ و مہر مظہر عباس کات
ملتان (صفدر بخاری سے ) چیرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات نے لائرز ونگ کے مرکزی صدر ساجد ایزدی سنپال ایڈووکیٹ سابق نائب صدر ھائیکورٹ بار ملتان کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پہلے غربت سے مر رہے ہیں اوپر سے حکومت نے پٹرول کی قیمت بڑھا کر لوگوں کو بغاوت اور خودکشیوں پر مجبور کر رہی ہے۔انہوں نے کچہری ملتان میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو پارلیمنٹ لگام دے اور یہ خود ساختہ اضافہ مسترد کروائیں جس میں اپوزیش کا کردار بہت اہم ہے کیونکہ یہ اضافہ اوگرا کی پالیسی کے خلاف وزیراعظم نے خود بدمعاشی کرتے ہوئے کیا ہے۔انہوں نے کہا کرونا کی وجہ سے غریب بھوک اور بیماری سے مر رہے ہیں اور حکمران طبقہ پاکستان میں اس نازک وقت میں مہنگائی کو کم کرنے کی بجائے عیاشیوں پہ لگا ہوا ہے انہوں نے کہا اگر حکومت مہنگائی کم نہیں کرتی اور تیل کی قیمتیں واپس نہیں لیتی تو سرائیکستان نوجوان تحریک ملک بھر میں مظاہرے کرے گی اور عمران خان کے پتلے جلائے گی۔






































Visit Today : 144
Visit Yesterday : 438
This Month : 7757
This Year : 71476
Total Visit : 176464
Hits Today : 771
Total Hits : 1004892
Who's Online : 1






















