ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے رئیلیٹی شو’’دی ایکٹیوسٹ‘‘ کا حصہ بننے پر معافی مانگ لی۔گزشتہ ہفتے خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا امریکی رئیلیٹی شو’’دی ایکٹیوسٹ‘‘ کا حصہ بن گئی ہیں اور امریکی گلوکار وسونگ رائٹر اشر اور جولیانے کے ساتھ شو کو جج کریں گی۔دراصل یہ رئیلیٹی شو 6 سرگرم کارکنوں کی تین ٹیموں پر مبنی تھا جو سماجی مسئلوں پر آواز اٹھاتے ہیں اور معاشرے میں تبدیلی لاتے ہیں۔ شو کا بنیادی مقصد بھی یہی تھا کہ اس میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑی ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے ہوئے معاشرے میں تبدیلی لے کر آئیں۔