قوم ہرحال میں مہنگائی سے نجات چاہتی ہے
قوم ہرحال میں مہنگائی سے نجات چاہتی ہے
تحریر : غضنفر ملک
دنیا بھرمیں کسی بھی ملک چاہے ترقی یافتہ ہو یا ترقی پذیر اس ملک کے حکمران کی کارکردگی کو جانچنے کا آسان ترین طریقہ اس ملک میں نافذ العمل معاشی، اقتصادی اور کاروباری پالیسیاں اور مہنگائی کی شرح میں اضافہ یا کمی کی بنیاد پر لگایا جاتا ہے یہی وجہ ہے دنیا کی طاقتور قوتیں ترقی پذیر ممالک پر اپنی مضبوط گرفت اور اپنے طابع رکھنے کیلئے عالمی مالیاتی اداروں آئی ایم ایف اور ورلڈ ینک کےذریعے پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک کو مختلف شرائط اور پالیسیوں کا پابند بناتےہیں اور ان ممالک میں اپنی پسند کی حکومت کو کامیاب یا ناکام بنانے کیلئے معاشی واقتصادی پالیسیوں کو بطور ہتھیار استعمال کرتےہیں۔وطن عزیز پاکستان بھی گذشتہ کچھ عرصہ سے انہی پالیسیوں کی شدید گرفت میں ہے ملک میں مہنگائی کے بڑھتے ہوئے تسلسل کی اصل وجوہات تو وہی ہیں کہ پاکستان میں گذشتہ دس سالوں کے دوران ماضی کی حکومتوں نے اپنے دور حکومت کی تکمیل کیلئے انتہائی سخت اور عوام دشمن شرائط پر قرضے لیے جن کے نتائج کے طور پر موجودہ حکومت سامنا کررہی ہے روپے کی بے قدری، مہنگائی کا نہ رکنے والا طوفان بلاشبہ ماضی کے حکمرانوں کی نااہلی کاثبوت ہے مگر یہ بھی حقیقت ہے پی ٹی آئی حکومت ان 3 سالوں میں عوام کو واضح ریلیف دینے اور انتخابی وعدے پورے نہیں کرسکی موجودہ معاشی بدحالی اور بدامنی کے ذمہ دار ہماری بیوروکریسی بھی ہےجو حکومت کوہرحال میں ناکام دیکھنا چاہتے ہیں اب وزیراعظم پاکستان عمران خان کے پاس وقت کم اور چیلنجز زیادہ ہیں قوم ہرصورت ریلیف اور مہنگائی سے نجات چاہتی ہے اگر ایسا نہ ہوا تو اگلا دور حکومت خدانخواستہ پرانے پاکستان والوں کاہوسکتا ہے !







































Visit Today : 145
Visit Yesterday : 438
This Month : 7758
This Year : 71477
Total Visit : 176465
Hits Today : 782
Total Hits : 1004903
Who's Online : 3






















