امریکا کا افغانستان میں ڈرون حملہ، کابل ائیرپورٹ پرحملے کے ماسٹر مائنڈ کی ہلاکت کا دعویٰ
www.bbcnewshd.com نے Saturday، 28 August 2021 کو شائع کیا.
واشنگٹن: کابل ائیرپورٹ پر خودکش دھماکے کے بعد امریکا نے افغان صوبے ننگر ہار میں داعش کے ٹھکانے پر ڈرون حملہ کردیا۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون حملے میں کابل ائیرپورٹ حملے کا منصوبہ ساز مارا گیاہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کا کہنا ہے فورسز نے افغان صوبے ننگرہار میں داعش جنگجوو¿ں کے ٹھکانے پر ڈرون حملہ کیاجس میں داعش خراسان سے تعلق رکھنے والا کابل ائیرپورٹ حملے کا منصوبہ ساز مارا گیا، حملے میں کسی عام شہری کا جانی نقصان نہیں ہوا۔قبل ازیں امریکہ کے صدر جوبائیڈن کو قومی سلامتی کی ٹیم نے کابل میں ایک اور حملے سے متعلق خبردار کیا تھا۔امریکی صدر جوبائیڈن کو امریکی کمانڈرز نے داعش پرحملے کا منصوبہ بھی پیش کیا تھا۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 328
Visit Yesterday : 509
This Month : 1870
This Year : 65589
Total Visit : 170577
Hits Today : 4075
Total Hits : 890668
Who's Online : 7





















