ٹوکیو: صدر مسلم لیگ ن جاپان رانا ابرار حسین کیاپنے ساتھیوں مسلم لیگ ن جاپان کے نائب صدور محمد آصف بھٹی اور نعمان ندیم بھٹی کے ہمراہ اپنے درینہ دوست شاعر جاپان سینئر سیاسی شخصیت میاں محمد اکرم کی رہائش گاہ پر آمد اور میاں محمد اکرم جن کا کچھ عرصہ پہلے دل کا کامیاب بائی پاس ہوا تھا ان کی تیمار داری کی دعائے صحت کی اور ماضی کے یادگار لمحات پر تفصیلی گفتگو کی موجودہ پاکستان کے حالات اور جاپان کے سیاسی و غیر سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا یاد رہے کہ میاں محمد اکرم اور رانا ابرار حسین نے طویل عرصہ جاپان میں مشترکہ سیاسی سرگرمیاں سر انجام دے چکے ہیں میاں محمد اکرم نے تمام مہمانوں کو عشائیہ بھی دیا اور اپنے تینوں بیٹوں سے متعارف بھی کرایا رات گئے تک پرانے دوستوں کی گپ شپ چلتی رہی اسی دوران رانا ابرار حسین نے بزریعہ ٹیلی فون سینئر مسلم لیگی رہنما لطیف حسن نیازی اور میاں محمد اکرم کا رابطہ کرایا اور لطیف حسن نیازی نے بھی ان کی صحت و تندرستی کے لیے دعا کی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔