نئی افغان حکومت کو کب تسلیم کرنا ہے یہ فیصلہ وزیراعظم کریں گے، وزیر داخلہ
کراچی: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پنج شیر سے متعلق بھارتی میڈیا جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے، پاک فوج کسی چیز میں ملوث نہیں، افغانستان کی نئی حکومت کو تسلیم کرنے کے وقت کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کو کرنا ہے۔پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل واوڈا کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت، پاک فوج، ایف آئی اے اور امیگریشن نے مل کر افغانستان سے ہزاروں افراد کا کامیابی سے انخلا کروایا، کوشش ہے خطے میں امن ہو، ہمارا بیانیہ بھی امن ہی ہے، خطے میں امن ہوگا تو دنیا میں بہتر پیغام جائے گا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اور عمران خان کا کردار بہت اہم ہونے جارہا ہے، دنیا جانتی ہے اس خطے کا امن ساری دنیا کے امن سے وابستہ ہے، آج 40 سال بعد افغانستان میں امن کی فضا قائم ہوئی ہے، امن کے لیے 18 ماہ مذاکرات ہوئے جس کی صورت میں امریکا 31 اگست کی رات افغانستان سے چلا گیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اب اگر امریکا نے اکاؤنٹ منجمد کیا تو اس اقدام سے انسانی بحران جنم لے سکتا ہے، امید ہے کہ موجودہ حالات میں امریکا افغانستان کے لیے امداد دے گا، پاکستان کے دو امدادی جہاز پہنچ چلے ہیں۔




































Visit Today : 428
Visit Yesterday : 497
This Month : 1461
This Year : 65180
Total Visit : 170168
Hits Today : 3871
Total Hits : 885947
Who's Online : 5





















