ڈپریشن کی وجہ سے جینے کی امید ختم ہوگئی تھی، دپیکا پڈوکون
www.bbcnewshd.com نے Sunday، 12 September 2021 کو شائع کیا.
نیو دہلی: مشہور بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ 2014 میں ڈپریشن کے باعث جینے کی امید ختم ہوگئی تھی۔بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے مشہور شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں شرکت کی اور میزبان امیتابھ بچن سے ڈپریشن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپریشن کینسر اور ذیابطیس کی طرح ایک بیماری ہے، 2014 میں اس بیماری کا شکار ہوئی اور اس دوران میرا دل چاہتا تھا کہ میں باہر نہ جاؤں، کسی سے نہ ملوں اور کوئی کام نہ کروں، مجھے لگتا تھا کہ میرا کوئی مقصد نہیں اور ایک وقت ایسا بھی آیا جب میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرنا چاہتی تھی۔دپیکا پڈوکون نے کہا کہ 2014 میں فلم ’ہپی نیو ائیر‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھی تاہم شوٹنگ کے دوران میں بار بار سب سے چھپ کر زاروقطار روتی تھی اور مجھے خود نہیں پتہ تھا کہ میں کیوں رو رہی ہوں۔
ٹیگز:-


































Visit Today : 274
Visit Yesterday : 497
This Month : 1307
This Year : 65026
Total Visit : 170014
Hits Today : 3033
Total Hits : 885109
Who's Online : 1





















