ڈی ایچ کیو خانیوال میں سپیشل ہیلتھ سکریننگ کیمپ،،ڈاکٹر سید علی مہدی کا ہیلتھ کیمپ کا معائنہ، مریضوں کو بہترین سہولیات کی ہدایت
ملتان(صفدر بخاری سے) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ساؤتھ پنجاب
ڈاکٹر سید علی مہدی نے رانا سلیم ایم پی اے ن لیگ خانیوال، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر آصف اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو خانیوال کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال میں جاری سپیشل ہیلتھ سکریننگ کیمپ کے دوسرے روز دورہ کیا۔ خصوصی ہیلتھ سکریننگ کیمپ کا افتتاح رانا سلیم ایم پی اے خانیوال نے کیا۔ یہ خصوصی کیمپ 14، 15 اور 16 مئی تک جاری رہے گا جہاں شہریوں کو مفت طبی سہولیات اور مختلف بیماریوں کی سکریننگ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ساؤتھ پنجاب نے کیمپ کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور مریضوں کو ملنے والی صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سکریننگ کے انتظامات، ادویات کی دستیابی، لیبارٹری سہولیات اور طبی عملے کی کارکردگی کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ آنے والے تمام شہریوں کو بروقت طبی معائنہ، مکمل رہنمائی اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ عوام حکومت پنجاب کے اس فلاحی اقدام سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام کو صحت کی معیاری سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سپیشل ہیلتھ سکریننگ کیمپ کا مقصد مختلف بیماریوں کی بروقت تشخیص، عوامی آگاہی، احتیاطی تدابیر سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور شہریوں کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے تاکہ لوگ مہنگے علاج کے بوجھ سے محفوظ رہ سکیں۔ ڈاکٹر سید علی مہدی نے کہا کہ ایسے کیمپس عوام کے لیے نہایت سودمند ثابت ہو رہے ہیں جہاں ایک ہی جگہ پر مختلف امراض کی سکریننگ، تشخیص اور علاج کی سہولت میسر آ رہی ہے۔ انہوں نے طبی عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ انداز اپنایا جائے تاکہ عوام کو بہترین طبی ماحول فراہم کیا جا سکے۔ کیمپ میں مرد و خواتین کے لیے الگ الگ سکریننگ اور طبی معائنہ کی سہولت موجود ہے جبکہ شوگر، ہیپاٹائٹس، بلڈ پریشر، حاملہ خواتین کے چیک اپ، بچوں کی صحت، غذائی کمی اور دیگر بیماریوں کے ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں کو مفت ادویات اور ماہر ڈاکٹروں سے مشاورت کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔






































Visit Today : 343
Visit Yesterday : 438
This Month : 7956
This Year : 71675
Total Visit : 176663
Hits Today : 2410
Total Hits : 1006531
Who's Online : 4





















