چیمبر آف سمال ٹریڈرز انتخابات،انتخابی بے ضابطگیوں کیخلاف تاجروں کا عدالت سے رجوع ،، عدالت نے نتائج جاری کرنے سے روک دیا
ملتان: قومی تاجر اتحاد پاکستان کے مرکزی صدر سلطان محمود ملک کی جانب سے ایک اہم ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس میں صدر قومی تاجر اتحاد ملتان شہر ملک اقبال جاوید، ملک اکرم سگو، محمد یعقوب مغل، شیخ شفیق، ملک مقبول کھوکھر اور ملک امجد سیال سمیت تاجر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر
کے 16 مئی 2026 کے انتخابات کے حوالے سے عدالت میں دائر دعویٰ اور
اس پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر سلطان محمود ملک نے کہا کہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر کے انتخابی عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں، نامکمل ووٹر لسٹوں اور غیر شفاف طریقہ کار کے خلاف انہوں نے سول کورٹ ملتان میں دعویٰ دائر کیا ہے تاکہ تاجروں کے جمہوری حق اور شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے ابتدائی سماعت کے دوران فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک انتخابی نتائج جاری کرنے سے روک دیا ہے، جو انصاف اور قانون کی بالادستی کی جانب اہم پیش رفت ہے۔صدر قومی تاجر اتحاد ملتان شہر ملک اقبال جاوید نے کہا کہ تاجر برادری متحد ہے اور کسی بھی غیر آئینی یا متنازع انتخابی عمل کو قبول نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ قومی تاجر اتحاد ہمیشہ تاجروں کے حقوق، عزت اور شفاف جمہوری روایات کے تحفظ کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا۔اجلاس میں شریک رہنماؤں ملک اکرم سگو، محمد یعقوب مغل، شیخ شفیق، ملک مقبول کھوکھر اور ملک امجد سیال نے کہا کہ عدالت سے رجوع کرنا تاجروں کا قانونی حق ہے اور شفاف و غیر جانبدار انتخابات ہی تاجر برادری کے اعتماد کو بحال کر سکتے ہیں۔ اجلاس کے اختتام پر عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے تاجروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔







































Visit Today : 305
Visit Yesterday : 438
This Month : 7918
This Year : 71637
Total Visit : 176625
Hits Today : 1882
Total Hits : 1006003
Who's Online : 37





















