صوبہ سرائیکستان کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے: پاکستان سرایئکی پارٹی
ملتان: پاکستان سرایئکی پارٹی رجسٹرڈ کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس ڈپٹی سیکرٹری ملک محمد فہیم آرایئں چیف آرگنائزر احمد نواز سومرو سٹی صدر اجمل خان بادوزئی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان ایک امیر ملک ہے جو زراعت باغات اور قدرتی وسائل سے مالامال ہے پاکستان ہر شعبہ کی ترقی کا عروج دیکھ چکا ہے لیکن ناقص انتظام اور نسلی علاقائی پسند نہ پسند کی وجہ سے ہر شعبہ زندگی تنزلی کا شکار ہے کرپشن اور بدانتظامی پنجے گاڑ چکی ہے اور ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹا جارہا ہے خصوصاً 13 کروڑ کا صوبہ پنجاب بد انتظامی کا شکار ہے جو دوسرے صوبوں کو بھی سخت متاثر کرتا ہے تمام مسائل کا حل ایک بہت بڑے حجم کے صوبہ پنجاب کی تقسیم ہے اور صوبہ سرائیکستان کے قیام میں ہے صوبوں کی آبادی برابر ہونے سے طاقت اور اختیارات میں توازن ہوگا بے روزگاری سرکاری نوکری تعلیم صحت خصوصاً انڈسٹری بجٹ رسل و رسائل کے مسائل حل ہونگے تمام لوگوں کو ترقی اور خوشحالی نصیب ہوگی اور پاکستان دنیا میں بنیان المرصوص کا عملی نمونہ اور ثبوت ہوگا







































Visit Today : 254
Visit Yesterday : 438
This Month : 7867
This Year : 71586
Total Visit : 176574
Hits Today : 1654
Total Hits : 1005775
Who's Online : 4





















