سرکاری محکموں سے متعلق عوامی شکایات کے فوری ازالہ کیلئے کوشاں ہیں: محمود جاوید بھٹی

ملتان (صفدربخاری سے) صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مشیر صوبائی محتسب ملتان محمود جاوید بھٹی اور ایڈوائزر وقار حسین نے ماہم سائنس سکول سمیجہ آباد میں آگاہی سیمینار سے خطاب کیا اور یونین کونسل نمبر 63 پیراں غائب روڈ ملتان میں عوام الناس سے انکی شکایات وصول کیں اور موقع پر احکامات جاری کئے گئے۔ آگاہی سیمینار میں ریجنل دفتر محتسب پنجاب ملتان کے اسسٹنٹ ایسوسی ایٹ معاذ حسن بختیار نے بھی شرکت کی۔ محمود جاوید بھٹی مشیر محتسب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی محتسب پنجاب کا ادارہ صوبے کے تمام سرکاری اداروں کے متعلق عوامی شکایات کے فوری ازالہ کے لیے کوشاں ہے، جہاں شہریوں کو بغیر وکیل شکایت درج کرواتے ہی ان کے مسائل قلیل مدت میں حل کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس کسی بھی صوبائی محکمے کے خلاف شکایات کی صورت میں صوبائی محتسب کے علاقائی دفتر یا صدر دفتر لاہور کو اپنی شکایات بذریعہ ڈاک بھی بھیج سکتے ہیں۔ جبکہ درخواست گزار کو درخواست کی سماعت کے حوالے سے ان کے موبائل نمبر پر ایس ایم ایس کے ذریعے درخواست کی تاریخ سماعت اور مقررہ وقت سے آگاہ کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے صوبائی محتسب کے اغراض و غایت، مقاصد، افادیت اور کارکردگی کے حوالے سے عوام الناس کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی محتسب کے ویژن اور ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے عوام کو انصاف کی فراہمی کے لئے صوبے بھر میں موجود علاقائی دفاتر کے ذریعے عوام کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے۔ کھلی کچہری میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ موقع پر شکایات کا اندراج کرتے ہوئے شہریوں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ شہریوں نے دفتر محتسب پنجاب کی کاوشوں کو سراہا۔





































Visit Today : 317
Visit Yesterday : 438
This Month : 7930
This Year : 71649
Total Visit : 176637
Hits Today : 2199
Total Hits : 1006320
Who's Online : 6





















