ڈین ڈاکٹر محمد کاشف چشتی کی زیر قیادت چلڈرن ہسپتال ملتان میں تھیلیسیمیا آگاہی کا عالمی دن منایا گیا
ملتان(صفدربخاری سے) “تھیلیسیمیا سے آگاہی کا عالمی دن” چلڈرن ہسپتال ملتان میں، ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی کی زیر قیادت منایا گیا۔ آج چلڈرن ہسپتال ملتان میں ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی کی متحرک قیادت میں “تھیلیسیمیا سے آگاہی کا عالمی دن” منایا گیا۔ یہ دن دنیا بھر میں تھیلیسیمیا جیسے موروثی خون کی بیماری کے بارے میں شعور بیدار کرنے، اس کی بروقت تشخیص، روک تھام، اور مریضوں کی مدد کو فروغ دینے کے لیے منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا جن میں تھیلیسیمیا سے آگاہی کی حوالے سے پروگرام، تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں میں گفٹس بانٹنا، اور کیک کاٹنے کی تقریب شامل ہیں۔ اس موقع پر ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی اور ایم ایس ڈاکٹر کامران آصف کے ہمراہ پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ، پروفیسر ڈاکٹر رانا ذوالفقار، ڈاکٹر کامران عادل، ڈاکٹر معاذ قریشی اور ڈاکٹر عظیم سبحانی و پیرامیڈیکل اسٹاف نے بھرپور شرکت کی۔




































Visit Today : 359
Visit Yesterday : 594
This Month : 4226
This Year : 67945
Total Visit : 172933
Hits Today : 11732
Total Hits : 926427
Who's Online : 10





















