کالم نویس بلال انجم کی دانشور جناب حسن نثار صاحب سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی
ریاض (سعدیہ خان)ریاض سعودی عرب کے کالم نویس بلال انجم اور چیف ایگزیکٹو ابو سیف ٹریول اینڈ ٹورزم غلام عباس کی سینئر صحافی عرفان اطہر قاضی اور معروف صحافی اور دانشور جناب حسن نثار صاحب سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی ملاقات میں جناب حسن نثار صاحب نے سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے حوالے سے گفتگو کی نوجوانوں کے بارے میں حسن نثار صاحب نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل مطالعہ سے بہت دور ہو گئی ہے کباب کلچر نے کتاب کلچر کو کچل کے رکھ دیا ہے اگر ہم نے تاریخ کو مسخ کر دیا تو تاریخ بھی ہمیں مسخ کر دے گی ۔تحریک عدم اعتماد کے سوال پر جناب حسن نثار صاحب نے کہا کہ عوام سمجھ دار ہے ان کو معلوم ہے کہ سب پارٹیاں اپنے اپنے مفادات کے لیے ایک دوسرے کا ساتھ دے رہی ہیں اس میں عوام کا کوئی فائدہ نہیں ہونے والا ان کے پاس کون سا الہ دین کا چراغ ہے جو یہ حکومت سنبھالتے ہی ملک میں مہنگائی کا جن قابو کر لیں گے آخر میں عرفان اطہر قاضی صاحب نے بلال انجم کو اپنے والد صاحب کی کتاب تحفے میں دی








































Visit Today : 457
Visit Yesterday : 558
This Month : 6450
This Year : 70169
Total Visit : 175157
Hits Today : 14182
Total Hits : 987172
Who's Online : 8























