خواتین کے کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں حصہ لینے پر پابندی ہوگی، طالبان
www.bbcnewshd.com نے Thursday، 9 September 2021 کو شائع کیا.
کابل: طالبان کا کہنا ہے کہ خواتین کے کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں حصہ لینے پر پابندی ہوگی۔آسٹریلوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے افغان ثقافتی کمیشن کے نائب سربراہ احمد اللہ واثق کا کہنا تھا کہ خواتین کے کرکٹ اور دوسرے کھیلوں میں حصہ لینے پر پابندی ہوگی کیوں کہ ضروری نہیں کہ خواتین کرکٹ کھیلیں، کرکٹ میں ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جہاں جسم اور چہرہ نہ چھپایا جاسکتا ہوں اور اسلام ایسے لباس کی اجازت نہیں دیتا جس سے بے پردگی ہو۔دوسری جانب آئی سی سی نے افغانستان میں ویمن کرکٹ کی اجازت نہ دینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی بدلتی صورتحال پر گہری نظر ہے تاہم افغانستان میں ویمن کرکٹ کی اجازت ہونی چاہیے
ٹیگز:-







































Visit Today : 435
Visit Yesterday : 536
This Month : 971
This Year : 64690
Total Visit : 169678
Hits Today : 4962
Total Hits : 880674
Who's Online : 6




















