لاہور:معروف گلوکارہ حميراچنا کی والدہ انتقال کرگئیں۔حمیرا چنا کی والدہ  کافی عرصہ سے عليل تھيں۔ گلوکارہ نصيبولعل، حمیرا ارشد، ترنم ناز، حديقہ کيلانی، سائرہ نسيم، ابرارالحق، جواد احمد ، حامدعلی خان، انوررفيع، عارف لوہار اورديگر فنکاروں نے حميرا چنا کی والدہ کے انتقال پر انتہائی دکھ اور غم کا اظہار کيا ہے۔