ملتان: بیرسٹرمدثرشاہ نقوی نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی نو منتخب صدر سیدہ بشریٰ نقوی کو ان کی تاریخی کامیابی پر مبارکباددی اورپھولوں کاگلدستہ پیش کیا اورنیک تمناؤں کااظہارکیا۔نومنتخب صدر سیدہ بشریٰ نقوی نے مبارکباد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی انفرادی نہیں بلکہ تمام وکلاء کے اعتماد کا نتیجہ ہے ،انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ ڈسٹرکٹ بار کو مزید فعال بنانے، وکلاء کی فلاح و بہبود اور انصاف تک رسائی کے فروغ کے لیے بھرپور محنت کریں گی۔