اسلام آباد عدالت کا بڑا فیصلہ،،پیکا ایکٹ کے تحت ایمان مزاری اور ہادی علی کو 17، 17 سال قید کی سزا
bbc news urdu نے Saturday، 24 January 2026 کو شائع کیا.
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے متنازع ٹوئٹس کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کو 17، 17 سال قید کی سزا سنادی۔’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق متنازع ٹویٹس کیس کا مختصر فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے سنایا اور 22 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ بھی جاری کیا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو پیکاایکٹ کے سیکشن9 کےتحت 5، 5 سال قید اور 50لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق سیکشن10 کے تحت 10، 10 سال قید اور 3کروڑ روپے جرمانے کی سزائی گئی جبکہ سیکشن26 اے کے تحت 2، 2 سال قید اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ اس سے قبل آج کیس کی سماعت کے دوران ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ ہم عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرتےہیں جس کے بعد انہوں نے سماعت کا بائیکاٹ کردیا تھا۔
ٹیگز:-









































Visit Today : 182
Visit Yesterday : 608
This Month : 9605
This Year : 57441
Total Visit : 162429
Hits Today : 7485
Total Hits : 780641
Who's Online : 4






















