میڈم حمیرا فاروق ہاشمی کو گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی، بطور ریگولر پرنسپل چارج سنبھال لیا
ملتان(صفدربخاری سے) گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خصوصی تعلیم ملتان میں تعینات پرنسپل میڈم حمیرا فاروق ہاشمی کو محکمہ اسپیشل ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی ہے۔ ترقی کے بعد انہوں نے باقاعدہ طور پر بطور ریگولر پرنسپل گریڈ 19 گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خصوصی تعلیم ملتان کا چارج سنبھال لیا ہے۔ واضح رہے کہ میڈم حمیرا فاروق ہاشمی کو سال 2020 میں وائس پرنسپل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی، جس کے بعد انہیں گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خصوصی تعلیم ملتان میں تعینات کیا گیا۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں انہیں پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خصوصی تعلیم ملتان کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا تھا۔ میڈم حمیرا فاروق ہاشمی نے گزشتہ چھ برسوں کے دوران ادارے کی مجموعی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی قیادت میں گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خصوصی تعلیم ملتان میں ڈگری کلاسز کا باقاعدہ آغاز کیا گیا اور خصوصی طلبہ و طالبات کی تعلیمی، تربیتی اور انتظامی بہتری کے لیے متعدد اصلاحی اقدامات کیے گئے۔ ان کی خدمات کو تعلیمی و انتظامی حلقوں میں سراہا جاتا ہے۔ فروری 2024 میں میڈم حمیرا فاروق ہاشمی نے حکومت پنجاب کی جانب سے ترقی سے متعلق لازمی ٹریننگ بھی کامیابی سے مکمل کی۔ بعد ازاں 13 دسمبر 2025 کو ہونے والی پراونشل سلیکشن بورڈ (PSB) کی میٹنگ میں اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مختلف کیڈرز سے تعلق رکھنے والے 25 سربراہانِ ادارہ کو گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی دی گئی، جن میں ڈگری کالج کیڈر سے پنجاب بھر میں میڈم حمیرا فاروق ہاشمی کو سرفہرست قرار دیا گیا۔ 16 جنوری 2026 کو سیکریٹری اسپیشل ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق میڈم حمیرا فاروق ہاشمی نے بطور ریگولر پرنسپل گریڈ 19 گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خصوصی تعلیم ملتان کا چارج سنبھالا۔ اس موقع پر کالج کے جملہ سٹاف ممبران نے انہیں مبارکباد پیش کی اور پھولوں کے گلدستے دیے۔ اہلیانِ ملتان بالخصوص اسپیشل ایجوکیشن اداروں کے اساتذہ، سٹاف اور طلبہ و طالبات نے میڈم حمیرا فاروق ہاشمی کو گریڈ 19 میں ترقی ملنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔









































Visit Today : 184
Visit Yesterday : 608
This Month : 9607
This Year : 57443
Total Visit : 162431
Hits Today : 7563
Total Hits : 780719
Who's Online : 4






















