ملتان:  پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور حلقہ این اے 148 کی امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ غزہ امن بورڈ معاہدے پر پاکستان کی شمولیت اور دستخط نے پاکستان کی اہمیت کو بڑھایا ہے اور اس معاہدے سے نہ صرف امریکہ بلکہ ترکیہ اور عرب ممالک سے بھی اظہار یکجہتی ہے،جس طرح سے ٹرمپ نے اپنی تقریر میں ہر بار کی طرح ساری دنیا کے سامنے پاکستان اور ہندوستان کی جنگ کا ذکر کر کے انڈیا کو جس طرح شرمندہ کیا ہے اس سے پاکستان کے وقار میں اور اضافہ کیا ہے پاکستان ہمیشہ سے فلسطین کے ساتھ ہے اور اس معاہدے پر دستخط سے انشاءاللہ فلسطینیوں کے لیے ان کی اواز بلند کرنا اور مدد کرنا زیادہ اسان ہوگا، ڈاکٹر روبینہ نے مزید کہا کہ اگرچہ ساری یہ بات خوش آئند ہے لیکن حکومت جس طرح اپوزیشن کو ہر بات پر نظر انداز کرتی ہے اس بار بھی اس کا رویہ ایسا ہی ہوا ہے اگر پاکستان نے اس معاہدے پر دستخط کرنے ہی تھے تو بہتر ہوتا کہ پوری پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جاتا یا اس موضوع پر اے پی سی بلائی جاتی،اور الگ الگ ہر پارٹی کے نمائندوں کو بلا کر اس سے رائے لی جاتی تاکہ یہ دستخط پوری قوم کی اواز ہوتے لیکن حکومت کو ہر دفعہ کی طرح اکیلے ہی کریڈٹ لینے کا شوق ہے جو کہ ان کی غلطی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے راواں این اے 148 میں فری میڈیکل کیمپ کے موقع پر لوگوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مریضوں اور اہل علاقے کےلوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔