یوکرین تنازع جوہری جنگ میں تبدیل ہونے کا امکان نہیں، روس
ماسکو: روس کے وزیرخارجہ لاروف نے کہا ہے کہ یوکرین تنازع کا جوہری جنگ میں تبدیل ہونے کا کوئی امکان نہیں۔برطانوی خبرایجنسی کے مطابق روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے بیان میں کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ یوکرین کا تنازع جوہری جنگ میں تبدیل ہوسکتا ہے۔روسی وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ جوہری جنگ سے متعلق بات مغربی ممالک نے شروع کی۔یوکرین تنازع کا رخ جوہری جنگ کی طرف ہونے کا امکان نظرنہیں آتا ہے۔ روس آئندہ کبھی کبھی مغربی ممالک پر انحصار نہیں کرنا چاہتا۔سرد جنگ کے بعد روس اور امریکا کے پاس سب سے زیادہ جوہری ہتھیار ہیں۔ یوکرین پرحملے کے بعد روس کے صدر ولادی میرپوٹن نے 27 فروری کو روسی فوج کے جوہری تنصیبات سے متعلق یونٹ (نیوکلیئر فورس) کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا تھا۔روس کی جانب سے جوہری یونٹ کوالرٹ کرنے پرمغربی ممالک نے روسی جوہری حملے کا خدشہ ظاہرکیا تھا۔




































Visit Today : 500
Visit Yesterday : 497
This Month : 1533
This Year : 65252
Total Visit : 170240
Hits Today : 4449
Total Hits : 886525
Who's Online : 5





















