میپکو ملازمین کی مبینہ اووربلنگ اور بھتہ خوری کے خلاف آل پاکستان انجمن تاجران ملتان کا احتجاجی اجلاس،،صدارت عارف فصیح اللہ اور سعید فاروقی نے کی
ملتان : میپکو ملتان کے ملازمین کی مبینہ دو نمبریوں، اووربلنگ اور بھتہ خوری کے خلاف آل پاکستان انجمن تاجران ضلع ملتان کا احتجاجی اجلاس ہوا، جس کی صدارت آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب وملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ اور سعید فاروقی نے مشترکہ طور پر کی، اجلاس میں تاجروں نے بجلی کے بلوں میں اضافی یونٹس ڈالنے، من مانے ڈیٹیکشن بلز اور مبینہ رشوت ستانی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا,اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عارف فصیح اللہ نے کہا کہ میپکو کے بعض اہلکار اووربلنگ اور اضافی یونٹس ڈال کر تاجروں کو معاشی طور پر دیوار سے لگا رہے ہیں،کاروبار پہلے ہی مہنگائی، ٹیکسوں اور کمزور معیشت کے دباؤ میں ہے، ایسے میں بجلی کے ناجائز بل تاجروں کے لیے زہرِ قاتل بن چکے ہیں۔ اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا،سعید فاروقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میپکو میں موجود کالی بھیڑیں تاجروں کو ہراساں کر کے مبینہ بھتہ خوری میں ملوث ہیں، جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ انہوں نے حکومتِ پنجاب اور وفاقی حکام سے مطالبہ کیا کہ تاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے، اووربلنگ کے ذمہ دار افسران کے خلاف فوری کارروائی ہو اور شفاف آڈٹ کے ذریعے ناجائز بل واپس لیے جائیں۔اجلاس میں شیخ شہزاد، شیخ مجیب، حمیداللہ خان ایڈووکیٹ، محبوب، ساجد، فرمان شاہ، رانا نعیم اور دیگر تاجر رہنماؤں نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بارہا شکایات کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ اووربلنگ ختم کی جائے، میٹر ریڈنگ کا نظام شفاف بنایا جائے اور تاجروں کو غیر ضروری جرمانوں سے نجات دلائی جائے۔اجلاس کے اختتام پر متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اگر مطالبات پورے نہ کیے گئے تو انجمن تاجران ضلع ملتان آئندہ لائحہ عمل کے تحت احتجاجی مظاہرے اور شٹر ڈاؤن کی کال دینے پر مجبور ہوگی۔








































Visit Today : 159
Visit Yesterday : 608
This Month : 9582
This Year : 57418
Total Visit : 162406
Hits Today : 5859
Total Hits : 779015
Who's Online : 6






















