فلائنگ آبجیکٹ کا معاملہ، بھارت کوجواب دہ ہونا پڑے گا ،شاہ محمود قریشی
ا
سلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ فلائنگ آبجیکٹ کے معاملے پربھارت سے وضاحت طلب کی ہے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بیان میں کہا کہ بھارت کی جانب سے فلائنگ آبجیکٹ آنا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اس معاملے پربھارت سے وضاحت طلب کی ہے۔ واقعہ کے اصل محرکات پرغورکررہے ہیں۔ ابھی چائے ٹھنڈی نہیں ہوئی اوربھارت کواورطلب ہورہی ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نے دوسری مرتبہ ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔وزارت خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ بلا کر وضاحت طلب کی ہے۔بھارت کواس عمل کے لئے جواب دہ ہونا پڑے گا ۔بھارتی وضاحت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گےانہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی اس حرکت کوان کی تکنیکی ناکامی کہیں، جارحیت یا بدنیتی کہیں۔پاکستان نے 2019 میں بھی مدبرانہ ردعمل دیا تھا۔بھارت کی حرکت تشویشناک ہے۔ ۔وزیرخارجہ نے کہا کہ 5 ممالک کے نمائندگان کو وزارت خارجہ مدعو کر کے انہیں ساری صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ عالمی برادری اس کا نوٹس لے گی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم جارحیت کے قائل نہیں ہیں لیکن دفاع ہم نے کل بھی کیا تھا اور آئندہ بھی کریں گے۔مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ہورہی ہے۔بھارتی حکومت کی سوچ ہندوتوا ہے۔بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ سلوک پرتشویش ہے۔



































Visit Today : 461
Visit Yesterday : 497
This Month : 1494
This Year : 65213
Total Visit : 170201
Hits Today : 4167
Total Hits : 886243
Who's Online : 4





















